دہلی میں باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹ میں داخلہ پر پابندی!

   

نئی دہلی: دہلی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں باحجاب خواتین کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دہلی کے جنوبی علاقے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب نیو فرینڈز کالونی کے ماربیہ کیفے میں لنچ ٹائم کے دوران پیش آیا۔مسلم خواتین نے بتایا کہ ہم وہ چار ساتھی ہیں جو ہمیشہ برقع پہن کر دفتر آتی ہیں اور لنچ کرنے کیلئے ریسٹورینٹ کا ایک ٹیبل بْک کرانا چاہا تو ہمیں جواب دیا گیا کہ ریسٹورینٹ میں برقع اتار کر جانا ہوگا۔خواتین نے اس کی وجہ پوچھی تو کہا گیا کہ یہ ریسٹورینٹ کی پالیسی ہے کسی بھی مذہبی علامت کے اظہار کی اجازت نہ دی جائے ۔ جب برقع اور حجاب اتارنے سے انکار کیا گیا تو عملے نے انہیں باہر نکال دیا۔متاثرہ خواتین نے ریسٹورینٹ کی پالیسی کو مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیا۔