دہلی میں بد ترین شکست کے بعد بھی بی جے پی وزراء کی زبان نہیں بدلی

,

   

نئی دہلی: مہاراشٹرا، جھارکھنڈ اور اب دہلی کے اسمبلی انتخابات میں زبردست شکست کے باوجود بی جے پی وزراء کی زبان میں بدلاؤ نہیں آیا۔ وہ حسب عادت زہرافشانی کررہے ہیں۔مغربی بنگال کے بی جے پی لیڈر کیلاش سنگھ ورگیا نے ٹوئٹر پر اسکولوں میں ہنومان چلیسا پڑھانے کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹرپر کہا کہ اروند کیجریوال کو مبارکباد، یقینا جو ہنومان جی کی آشیرواد میں آتا ہے اسے آشیرواد ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہلی کے سبھی اسکولوں میں ہنومان چلیساپڑھایا جائے۔ بجرنگ بلی کی آشیرواد سے دہلی کے بچے کیوں محروم رہیں۔“

واضح رہے کہ دہلی ا سمبلی انتخابات مہم کے دوران اروند کیجریوال نے ہنومان چلیسا کا مذاق اڑایا تھا۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے بی جے پی کے انچارج سکریٹری ہیں۔ انہوں نے کچھ دن قبل اندور اور راجستھان کا پسندیدہ غذا پوہا کو بنگلہ دیشیوں کی ڈش قرار دیا تھا۔ دوسری جانب مرکزی وزیر گیری راج سنگھ نے کہاتھا کہ دارالعلوم دیوبند پرسخت تنقید کرتے ہوئے اس کو دہشت گرد کاگنگوتر بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں پورے دعوی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ دہشت گردوں کے گنگوتری ہیں۔آج دنیا میں جوبھی بڑے دہشت گرد ہیں ان کا تعلق دارالعلوم دیوبند سے ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ حافظ سعید کا تعلق بھی دیوبند سے ہے۔