امریکی اور اسرائیلی خواتین کے بعد اس واقعہ سے سنسنی
نئی دہلی : دہلی میں ایک اور غیر ملکی خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔حال ہی میں ریاست کرناٹک میں اسرائیلی خاتون سیاح اور امریکی خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آیا تھا۔میڈیا کے مطابق اب ایک اور غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر دہلی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ چند دن قبل کرناٹک کے تفریحی مقام ہمپی پر اسرائیلی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی جبکہ مرد ساتھیوں کو نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خاتون سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ہندوستانی شخص سے ملنے دہلی آئی تھی جسے مہیپال پور کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے ملزم کیلاش اور اس کے ایک دوست کو ریپ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون نے پولیس کو ریپ کی شکایت درج کرائی ہے۔پولیس نے واقعہ کے بارے میں برطانوی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور وہ بھی برطانوی خاتون کی مدد کر رہے ہیں۔پہلے امریکی اور بعد میں اسرائیلی خواتین کے بعد اب برطانوی خاتون کے ساتھ ہوئے اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ہے۔