دہلی میں برقعہ پوش خاتون کی فائرنگ، خود کو گینگسٹر کی بہن قرار دیا

,

   

نئی دہلی : دہلی پولیس نے برقعہ پوش خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس نے چوہان بنگر میں ایک بند دوکان کے شٹر پر فائرنگ کرتے ہوئے خود کو گینگسٹر کی بہن قرار دیا تھا۔ دوکان کے مالک کے ساتھ لفظی جھڑپ کے بعد خاتون نے فائرنگ کی۔ اِس واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ 18 نومبر کو پیش آئے اِس واقعہ کے بعد پولیس نے نصرت نامی خاتون کو گرفتار کرلیا۔