نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں چہارشنبہ کو اس موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا، جب درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں تیزی سے گر کر 4.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ صفدر جنگ میں ریکارڈ کیے گئے 4.9 ڈگری سیلسیس کا کم ازکم درجہ حرارت اس موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ پچھلے سال بھی یہی درجہ حرارت 15 دسمبرکو ریکارڈ کیا گیا تھا، انڈین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کہا۔ موسمیاتی پیش قیاسی کے ادارے کے مطابق، اس مقام پر سب سے کم درجہ حرارت 27 دسمبر 1930 کو0.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ صبح 8:30 بجے نمی کی سطح 64 فیصد تھی، جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہا۔ دوسری جانب، دہلی کی ہوا کا معیار چہارشنبہکی صبح بھی ناقص زمرے میں رہا، حالانکہ اس کے اعداد و شمار معتدل زمرے کے قریب تھے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس صبح 8 بجے 207 ریکارڈ کیا گیا، جو ایک دن پہلے 223 تھا۔