نئی دہلی۔پیر کے روز ایک افیسر نے بتایا کہ دیوالی کے موقع پر دہلی فائیرسروسیس (ڈی ایف ایس) کے کنٹرول رول کو لگ بھگ250آگ لگانے کے واقعات پرمشتمل فون کالس موصول ہوئی ہیں‘ حالانکہ کوئی بڑے حادثے کی خبر نہیں ہیں۔
اتوار کے روز محکمہ فائیر نے دیوالی کے موقع پر 250فون کالس کے قریب کاجواب دیا۔ اس میں سے زیادہ تر واقعات کھلے اور وسیع میدانوں میں کچرے کوڑہ کے انبار میں پٹاخوں کی وجہہ سے لگی آگ پر مشتمل تھے۔
پچھلے سال کے مقابلے اس سال معمولی حد تک اس قسم کے واقعات میں کمی ہے‘ پچھلے سال 270واقعات درج کئے گئے تھے۔
مذکورہ افیسر نے مزید کہاکہ پیرکے روز آگ لگانے سے متعلق مزید147کے قریب فون کالس موصول ہوئے ہیں