نئی دہلی: کجریوال حکومت دہلی میں ملک کا سب سے بڑا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) تعمیر کر رہی ہے جو 110 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا اور 564 ملین لیٹر فی دن کی گنجائش والے سیوریج ٹریٹمنٹ کرے گا (ایم ایل ڈی) اور اسے 2022 کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر آب ستیندر جین نے آج اوکھلا میں بننے والے ہندوستان کے سب سے بڑے ایس ٹی پی کے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت ہندوستان میں سب سے بڑا سنگل ایس ٹی پی بنا رہی ہے ۔ اس ایس ٹی پی کی گنجائش 564 ایم ایل ڈی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایس ٹی پی تعمیر کے بعد 564 ایم ایل ڈی سیوریج کو جمنا میں بہنے سے روک دے گا۔ اس کے ساتھ یہ ایس ٹی پی بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) اور کل معطل شدہ ٹھوس (ٹی ایس ایس) کو 10 ملی گرام فی لیٹر کم کرے گا جو کہ ٹریٹ کئے گئے پانی کے پیرامیٹرز ہیں۔ ٹریٹ شدہ آلودہ پانی مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا بشمول باغبانی ، جھیلوں ، دھونے ، فلشنگ وغیرہ شامل ہیں۔ دہلی حکومت اضافی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کووڈ19 کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کی تلافی کے لیے اپنی پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔