سرینگر ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سرینگر میں صحافیوں نے آج احتجاج کیا اور دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف طلبہ کے احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر پولیس کی مبینہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔ صحافیوں نے ڈائرکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن کے روبرو احتجاج کیا اور ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔