دہلی میں منڈلا رہاہےسیلاب کا خطرہ، جمنا ندی کی پانی کی سطح خطرے کے نشان کے پار

,

   

ہریانہ کے هتھني كنڈ بیراج سے آٹھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد دہلی میں جمنا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے یہاں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ قومی دارالحکومت میں جمنا ندی پر بنے لوہے والے پل پر پیر کی صبح آبی سطح خطرے کے نشان کو پار کر گیا۔ وزیر اعلی اروند کجریوال نے صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے جس سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لوہے والے پل پر آبی سطح کے خطرے کا نشان 204.50 میٹر ہے اور آج صبح 10 بجے تک یہاں پر پانی کی سطح 204.80 میٹر ہو گیا۔ اس کی وجہ سے جمنا کے نشیبی علاقہ میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر جانے کے لئے کہا گیا ہے۔