دہلی میں موب لنچنگ، شبیر کا پیٹ پیٹ کر قتل

   

نئی دہلی : دہلی کے ترلوک پوری علاقے میں موب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 6 افراد نے شبیر نامی شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔منگل کی صبح خبر ملی کہ دہلی کے ترلوک پوری میں سنٹرل پارک کے باہر ایک شخص بیہوش پڑا ہوا ہے۔ جس کی 14۔15 دسمبر کی درمیانی شب موت ہوگئی ۔ گرفتار ملزمین نے ملوث دیگر افراد کے نام بتائے جن کی تلاش جاری ہے ۔