دہلی میں کے سی آر کی قیامگاہ پر ملاقاتیوں کا تانتا

   

کئی علاقائی قائدین نے بی آر ایس کے قیام پر مبارکباد پیش کی
حیدرآباد ۔15 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) نئی دہلی میں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے آغاز کے بعد چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج دوسرے دن بھی پارٹی کو وسعت دینے کی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔ کے سی آر کا دہلی میں دوسرا دن بھی مصروف ترین رہا اور کئی سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے ملاقات کرکے بی آر ایس کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں بی آر ایس کارکن اور عوامی نمائندوں نے کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ کسانوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بھی جن کا تعلق شمالی ہند کی ریاستوں سے ہے تغلق روڈ پر واقع کے سی آر کی سرکاری قیام گاہ پہنچ کر ملااقت کی۔ کے سی آر نے ہر کارکن سے شخصی طور پر ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی سرگرمیوں سے وابستہ ہونے کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے ہر کارکن کو انکے نام سے مخاطب کیا اور ساتھ میں تصویر کھچوائی ۔ کے سی آر کی قیامگاہ پر دن بھر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔ چیف منسٹر نے پارٹی کارکنوں اور قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ واپس ہوجائیں اور عوام کو بی آر ایس کے قیام کی وجوہات سے واقف کرائیں۔ اسی دوران چیف منسٹر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کئی علاقائی جماعتوں کے قائدین نے کے سی آر کو ٹیلیفون کو مبارکباد پیش کی۔ ر