دہلی میں گرمی کی شدید لہر جاری

   

نئی دہلی ۔ دہلی کے باشندے اور این سی آر کے لوگ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ہفتہ کو بھی یہی صورتحال رہی۔ محکمہ موسمیات نے آج یہاں بتایا کہ قومی راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے ، جبکہ رطوبت صبح 8.30 بجے 30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔