دہلی میں ہوائی آلودگی پر ارکان پارلیمنٹ کا انوکھا احتجاج

,

   

پرکاش جاؤڈیکر الیکٹرک کار کا استعمال کیا، دو ارکان کی سیکل سواری
نئی دہلی 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں آلودگی کے خلاف احتجاج کے طور پر مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن سیکل پر سواری کی، چہروں پر ماسک لگایا اور الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال کیا۔ دہلی میں ہوا کے معیار میں پیر کو اگرچہ بہتری ہوئی لیکن دوسرے دن بھی بدستور ’ناقص‘ زمرہ میں ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے ہوائی آلودگی کی سطح میں اضافہ پر احاطہ پارلیمنٹ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے قریب چہرہ پر ماسک لگاکر احتجاج کیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ من سکھ منڈاویا سیکل پر پارلیمنٹ پہونچے، ان کی جماعت کے ایک اور رکن منوج تیواری نے ایسا ہی کیا۔ مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاؤڈیکر الیکٹرک کار میں پارلیمنٹ پہونچے۔