دہلی میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے،ریستورینٹ، مال اور سبھی دکانیں

,

   

ملک کی راجدھانی دہلی میں کووڈ۔19 کے نئے معاملات میں مسلسل کمی کے بعد سی ایم اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ اب دہلی میں Restaurants پچاس فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔اس کے علاوہ نجی دفاتر بھی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔ایک ہی وقت میں،بازاروں،مالز اور مارکیٹ کے احاطے میں تمام دکانیں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک کھل سکتی ہیں۔اور انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر آنے والے ہفتہ میں کووڈ۔19 کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر دہلی کے بازاروں اور ریسٹوران میں دوبارہ پابندیاں نافذ ہوں گی۔اس کے علاوہ شادیاں 20 لوگوں کے ساتھ گھر یا کورٹ میں ہو سکتی ہیں۔وہیں مذہبی مقامات بھی کھولے جا رہے ہیں لیکن عقیدت مندوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔