دہلی میں 50 لاکھ جھگی میں رہنے والوں کو پکے گھر ملیں گے :پوری

   

نئی دہلی: دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کیلئے ووٹنگ سے چار دن قبل آج یہاں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت میں شہری ترقی اور غریبی کے خاتمے کے وزیر ہردیپ پوری نے اعلان کیا کہ 50 لاکھ سے زیادہ مزید کچی آبادیوں کو ان کی جگہ پر پکے گھر دیے جائیں گے ۔ پوری نے بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ قومی راجدھانی کی باز آباد کاری سے ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں وگیان بھون سے کالکاجی میں معاشی طور پر کمزور طبقات کیلئے بنائے گئے 3,000 سے زیادہ فلیٹوں کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔