دہلی :پورے سال بلند عمارتوں پر اینٹی اسموگ گن کا آپریشن لازمی

   

نئی دہلی، 30 مئی (یواین آئی) دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کیلئے اب سال بھر دہلی کی منتخب اونچی عمارتوں پر اینٹی اسموگ گن کا آپریشن لازمی کر دیا گیا ہے ۔سرسا نے جمعہ کو کہا کہ سال بھر دہلی کی منتخب اونچی عمارتوں پر اینٹی اسموگ گن کا آپریشن لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب دہلی نے فضائی آلودگی کے کنٹرول کے تحت عمودی ڈھانچے کو شامل کیا ہے ۔ یہ حکم تمام کمرشل کمپلیکس، مالز اور ہوٹلوں پر لاگو ہوگا۔ رہائشی عمارتیں، گروپ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور انفرادی مکانات کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔