نئی دہلی۔ پولیس کی سختی کے جواب میں گاندھیائی ردعمل کواپناتے ہوئے غازی پورسر حد پر جمعہ کے روز احتجاج کررہے کسانوں نے اس مقام پر پھولوں کے پودے لگائے جہاں پر پولیس نے اس ہفتہ کے اوائل میں خاردھار باڑنصب کی تھی۔رپورٹس میں کہاگیاہے کہ بڑے پیمانے پر شجر کاری کاکام جاری ہے۔
میری گولڈ فلاور کے پودوں کی قطار جمعہ کی شام کو غازی پورسرحد سے متصل بریکیٹس کے قریب میں دیکھی گئی ہے۔
دوماہ سے زائد عرصہ سے مرکزی حکومت کے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں پیش ائے تشدد کے واقعات کے
پس منظر میں سخت سکیورٹی کے اقدامات جیسے ہمہ تہہ کی بریکٹس‘ خاردھار باڑ‘ لوہے کے سلاخوں کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے