دہلی پولیس نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا، سی اے اے کے خلاف مظاہروں کی ویڈیو کے لئے درخواست ناقابل سماعت

,

   

دہلی پولیس نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ میں جے این یو کی طالبہ اور پنجرا توڑ گروپ کی کارکن کی جانب سے ویڈیو فراہم کرانے کی درخواست کے معاملے میں عجیب و غریب موقف سامنے رکھا ہے۔ دراصل شمالی مشرقی دہلی میں فسادات کی ملزم دیوانگانا کلیتا کے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کی ویڈیو کی نقل مانگ کی گئی تھی جس کے جواب میں دہلی پولیس نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا یہ عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔ دہلی پولیس کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس بی راجو نے یہ موقف اختیار کیا گیا۔ انہوں نے جسٹس سریش کیت کے سامنے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں کا سوال اٹھایا۔ انہوں نے ایسا کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں کہاں عرضی قابل سماعت نہیں ہے، جس پر عدالت کی جانب سے دہلی پولیس سے ایک ہفتہ میں حلف نامہ داخل کرنے کے لئے کہا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت 4 فروری کو مقرر کردی ہے۔دہلی ہائی کورٹ میں وکیل آدتیہ پجاری اور کنال نیگی کے ذریعہ دائر درخواست میں کلیتا نے سی اے اے کے خلاف احتجاج کی ویڈیو اور پولیس کے پاس رکھے گئے دیگر الیکٹرانک ڈیٹا کی ایک کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جو چارج شیٹ کے ساتھ ساتھ داخل کی گئی تھی…