دہلی پولیس کے 2 اے ایس آئی کی کورونا سے موت

   

نئی دہلی ،31مئی (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملات کے درمیان دہلی پولیس کے کورونا متاثر اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)شیش منی پانڈے کی آرمی ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ایک پولیس آفیسر نے اتوار کو بتایا کہ مسٹر پانڈے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد سال 2014 میں بطور اے ایس آئی دہلی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے ۔وہ ان دنوں کرائم برانچ میں تعینات تھے۔ انہوں نے 26 مئی کو بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد کورونا ٹسٹ کرایا تھا،جس کی رپورٹ 28 مئی کو پازیٹو آئی تھی۔اس طرح اندرون 24 گھنٹے 2 پولیس ملازمین کورونا سے فوت ہوئے۔