دہلی: چوری کے جھوٹے الزام میں ایک آدمی کی بے دردی سے پٹائی سے موت

,

   

نئی دہلی: دہلی کے پریم نگر میں ایک آدمی کو چوری کے جھوٹے الزام مار مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں امیت نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ امیت پریم نگر میں ایک آٹو گیراج ایک دکان چلاتا ہے۔ امیت نے مہلوک پر الزام عائد کیا کہ وہ میری گیراج سے الیکٹرانک اشیاء اور ڈی وی آر کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص بیہوشی کی حالت میں زمین پر پڑا ہوا ہے اور اس پر زخموں نشان ہیں۔ پولیس نے اسے سنجے گاندھی اسپتال لے گئی جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔ پولیس بے بتایا کہ امیت نے بتایا کہ میری دکان سے ایک موبائل فون اور سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر کا سرقہ ہوا ہے۔ اس نے اپنے موبائل فون میں کیمرہ میں دکان کے کیمروں کے ذریعہ چوری کرنے کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرلی ہے۔ جب وہ آدمی اور ا سکے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جب اس کی دکان کو دوبارہ آئے تو اس نے انہیں پہچان لیا۔ بعد ازاں امیت اور اس کا پڑوسی نے اسے خوب مارا۔ پولیس امیت کو آئی پی سی سیکشن 304کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔