نئی دہلی۔ اپنی حکومت کی تعلیمی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے، دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا کہ قومی دارالحکومت کے دو سرکاری اسکولس ملک کے ریاستی سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیا مجھے اپنی تعلیمی ٹیم پر فخر ہے۔ دہلی کے سرکاری اسکول ایک بار پھر ایجوکیشن ورلڈ (ای ڈبلیو) اسکول رینکنگ میں سرفہرست ہیں جو ہندوستان کے بہترین ریاستی سرکاری اسکولوں کی فہرست ہے۔ جمنا وہار میں واقع راجکیا پرتیبھا وکاس ودیالیہ نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
دہلی پولیس اسٹیشن میں خاتون پولیس ملازمین نے مرد عہدیداروں پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا
نئی دہلی۔ دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر، ویجیلنس کو جنوبی دہلی کے فتح پور بیری پولیس اسٹیشن کے خواتین عملے کی طرف سے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کانسٹیبل مہاویر سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔خواتین پولیس عہدیداروں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہیڈ کانسٹیبل رشوت لینے، تھانے کے عملے سے بدتمیزی اور بدسلوکی کرنے میں بھی ملوث ہے اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہے۔ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ چندن چودھری نے کہا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔