دہلی کا فضائی معیار گھٹ کر دوبارہ سنگین

   

نئی دہلی ۔ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کا فضائی معیار دوبارہ ابتر ہوگیا اور شدید کے زمرہ میں منگل کی صبح 9:36 بجے شامل ہوگیا جبکہ اس کو 414 قرار دیا گیا۔ پیر کے دن زیادہ تر 37 مقامات پر فضائی معیار کا جائزہ لیا گیا۔ دہلی میں 436، 365 اور 404 علی الترتیب درج کیا گیا جبکہ صفر تا 50 اچھا، 51 تا 100 اطمینان بخش، 101 تا 200 اوسط، 201 تا 300 ناقص، 301 تا 400 انتہائی ناقص اور 401 تا 500 شدید زمرہ میں شامل کیا جاتا ہے۔ 500 سے زیادہ ہوتو یہ شدید سے بھی زیادہ کے زمرہ میں شامل کیا جاتا ہے۔ سردی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت کی وجہ سے سردی میں شدت پیدا ہوگئی ہے لیکن فضائی آلودگی بھی زیادہ ہورہی ہے اور زمین کی سطح سے قریب فضائی آلودگی زمین کی سطح سے قریب زیادہ شدید ہوتی ہے۔