دہلی : کورونا صورتحال 7 – 10 دن میں بہتر ہوگی : کجریوال

   

نئی دہلی ۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج کہا کہ دارالحکومت میں کورونا کی صورتحال آئندہ 7 – 10 دن میں بہتر ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کے کیسوں میںاضافہ کی بنیادی اور اصل وجہ آلودگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے کورونا کے کیس بڑھ رہے ہیںاور حکومت کی جانب سے ان پر قابو پانے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان کے خیال میںدہلی میںان کیسوں میں اضافہ کی بڑی وجہ آلودگی ہے ۔