دہلی کی آرمی کینٹین میں آتشزدگی

   

نئی دہلی،31مئی(سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت کے چھاونی علاقے میں صدر بازار کے نزدیک جنرل ڈیسوزا روڈ پر واقع آرمی کینٹین میں اتوار کو آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ افسرکے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح نو بج کر چار منٹ پر ملی۔موقع پر آٹھ فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھیجا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نو بج کر 50 منٹ پر آگ پر قابو پالیاگیا۔اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے ۔