دہلی کی خان مارکٹ دنیا کا20 واں سب سے مہنگا شاپنگ اسٹریٹ:رپورٹ

   

نئی دہلی ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی خان مارکٹ کو دنیا کی 20 ویں سب سے مہنگی ترین مارکٹ قرار دیا گیا ہے ۔اس شاپنگ اسٹریٹ کو مہنگا تصور کیا جاتا ہے ۔ گلوبل پراپرٹی کنسلٹنٹ ادارے نے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں مین اسٹریٹس 2019 میں تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ نئی دہلی کی خان مارکٹ بھی مہنگی ہے ۔ یہاں کا سالانہ کرایہ 243 ڈالر (17445 روپئے مربع فٹ) ہے ۔ہانگ کانگ کے کازوے بے کو سب سے پہلا مقام حاصل ہے جس کا سالانہ کرایہ فی مربع فٹ 2745 ڈالر (1.97 لاکھ روپئے) ہے ۔