دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرسنٹر کے باہر قابل اعتراض پوسٹر

,

   

نئی دہلی: دہلی کے انڈیا اسلامک کلچر سینٹر (آئی آئی سی سی) کے باہر لگے بورڈ پر اتوار کے روز شرپسندوں نے مسلم مخالف قابل اعتراض پوسٹر لگا کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ آئی آئی سی سی کو جہادی سنٹر قرار دینے والے اس پوسٹر کے حوالہ سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد پوسٹر کو ہٹا دیا گیا اور ایف آئی آر بھی درج کرانے کی بات کی جا رہی ہے۔ دہلی کے لودھی روڈ پر واقعہ انڈیا اسلامک کلچر سنٹر کے باہر ہندو سینا کی طرف سے ’جہادی آتنک وادی اسلامک سنٹر‘ کا پوسٹر چسپاں کر دیا گیا۔ اتنا ہی نہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو سینا نے باضابطہ طور پر مسلم مخالف بیان بھی جاری کیا ہے۔