دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کا کانگریس کا وفد کرے گا دورہ

,

   

نئی دہلی۔پارٹی کی جانب سے جمعہ کے روز یہ کہاگیا ہے کہ ایک پانچ رکنی کانگریس کا وفد نارتھ ایسٹ دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرے گا تاکہ حالات سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔

وفد کی تشکیل کانگریس عارضی صدر سونیا گاندھی نے کی ہے جس میں مکل واسنگ‘ شکتی سنگھ گوہل‘ طارق انور‘ کماری سلیجا اور سشمیتا دیو شامل ہیں۔

کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال نے کہاکہ”کانگریس صدر نے استفسار کیاہے کہ مذکورہ قائدین فساد سے متاثرہ علاقوں اور وہاں پر تشدد سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں اور فوری طور سے انہیں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں“۔

اب تک دستیاب اعداد وشمار کی مطابق 38لوگ فسادات میں مارے گئے ہیں جس میں سے تیرہ لوگوں کی موت گولی لگنے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ 22سے زائد لوگوں کی موت کا سبب تشدد کے دوران شدید طور پرزخمی ہونا ہے۔