دہلی کے جعفرآباد میں ہورہا احتجاج سیاسی رخ اختیار کر رہا ہے: منوج تیواری

   

نئی دہلی: دہلی بی جے پی کے سربراہ منوج تیواری نے پیر کو کہا کہ جعفرآباد اور دیگر مقامات پر ہونے والے احتجاج کو سیاسی طور پر اکسایا گیا ہے۔

منوج تیواری نے اے این آئی کو بتایا ، “انسداد شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے مظاہرین کو کچھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ وہ عدالتی مسائل میں پڑ سکتے ہیں۔

قبل ازیں منوج تیواری نے بدھ پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی رامویر سنگھ بیدھوری کو دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد دی۔

آج ہونے والے بی جے پی اجلاس میں رامویر سنگھ بھیدوری کو لیجسلیٹو پارٹی کا قائد اور اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا۔ منوج تیواری نے کہا ، میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بھیدوری نے چوتھی بار بدر پور سیٹ جیت لی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے یہ الزام لگاتے ہوئے کہ سی اے اے کے خلاف ہنگامے اور مظاہرے صرف بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں ہی ہوئے ہیں ۔

 تیواری نے انکو جواب دیتے ہوئےکہا کہ ادھور ٹھاکرے کو ملک کی صورتحال کی فکر نہیں کرنی چاہئے کیونکہ نریندر مودی وزیر اعظم بننے کے بعد اس فساد کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ہے۔