نئی دہلی۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح دہلی کے مضافاتی بدلی علاقہ میں تین منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے کی وجہہ سے 18سالہ عورت کی موت ہوگئی جبکہ متوفی کے شوہر اور ایک فرد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
ائی پی سی کی دفعہ304اے کے تحت ایک مقدمہ دررج کرلیاگیاہے‘پولیس کے مطابق اس کے علاوہ دیگر متعلقہ دفعات کے مطابق مکان مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد دہلی فائیر سرویس(ڈی ایف ایس) کی ایک راحت کاری ٹیم موقع پر پہنچی۔
فائیر سرویس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ”دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ مہندم ہوگیا ہے۔ تین لوگ بشمول ایک عورت شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں قریب کے اسپتال پہنچایاگیا۔
عورت کی شناخت 18سالہ پونم کی حیثیت سے ہوئی جس کو مردہ قراردیاگیا وہیں شوہر کی شناخت21سالہ چھوٹو بابا صاحب امبیڈکر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تیسرا فرد پروین سنگھ(30)جس کا چہرہ او رپیر زخمی ہوئے ہیں اور علاج کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے“۔
عمارت کا حصہ جب منہدم ہوا تب تمام تینوں لوگ محو خواب تھے۔ سنگھ نے کہاکہ ”ہم نے مکان مالک نیتو اگروال سے کہاتھا کہ عمارت کی مرمت کرائیں نہایت خراب حالات میں ہے مگر انہوں نے نظرانداز کردیا“۔
پولیس کے مطابق پونم کے والدین عمارت کے گروانڈ فلور پر مقیم ہیں جو اس حادثہ کی ضد میں آنے سے بچ گئے۔ انہو ں نے واقعہ کے متعلق چھوٹو کے گھر والوں کو جانکاری دی۔