دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اسپتال میں ستیندر جین سے ملاقات کی

   

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج اسپتال میں اپنی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین سے ملاقات کی۔ دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ بہادر آدمی سے ملنا…ہیرو۔ اس ٹویٹ کے ساتھ تین تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں اروند کیجریوال ستیندر جین سے گلے ملتے اور مصافحہ کرتے نظر آ رہے ہیں دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کی ستیندر جین کے ساتھ یہ ملاقات ایک سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین، جو گزشتہ سال مئی میں گرفتاری کے بعد سے تہاڑ جیل میں بند ہیں، جمعرات کو چکر آنے کی وجہ سے بیت الخلا میں گرنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ سال مئی میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرنے کے بعد تہاڑ جیل میں بند کیا تھا سپریم کورٹ نے جمعہ کو دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو طبی بنیادوں پر منی لانڈرنگ کیس میں چھ ہفتوں کے لئے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ ایک شہری کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق کسی پرائیویٹ اسپتال میں اپنی قیمت پر علاج کرائے۔ جیل میں قیام کے دوران جین کا وزن 30 کلو کم ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ سال 30 مئی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔