نئی دہلی۔دہلی کے سر گنگا رام اسپتال نے جمعرات کے روز کہاکہ اسپتال میں میڈیکل آکسیجن 5گھنٹوں کا ہی باقی ہے اور اگر تیز بہاؤ میں استعمال کیاجائے تو اس سے کم ہے۔
سرگنگا رام اسپتال کے عہدیداروں کے بموجب یہاں پر اسپتال میں 510کویڈ19کے مریض زیر علاج ہیں جس میں 142مریضوں کو آکسیجن کا تیز بہاؤ درکار ہے۔عہدیداروں نے 8بجے کہاکہ ”ہمیں آکسیجن کی شدید ضرورت ہے“۔
چہارشنبہ کے روز دہلی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب دہلی میں پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ19کے 24,638معاملات اور اس سے متعلق 249اموات درج کئے گئے ہیں۔
تازہ معاملات کے شامل ہونے کے ساتھ دہلی کویڈکے جملہ تعداد9,30,179تک پہنچ گئی ہے۔
فی الحال شہر میں 85,365معاملات ہیں۔ اس کے علاوہ پچھلے 24گھنٹوں میں 24,600لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد8,31,928تک پہنچ گئی ہے۔
قومی درالحکومت میں مرنے والوں کی جملہ تعداد12887ہوگئی ہے۔