ایشان نے اساتذہ او ر طلبہ کے لئے 100کے قریب لیاب ٹاپ اکٹھا کرنے اور پرجوش مہم کو روبعمل لانے کے لئے 5000پاونڈس کا فنڈ جمع کیاتھا
نئی دہلی۔دہلی کے ایک 15سالہ لڑکے کو اپنی روزہ مرہ کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لانے او راس کو برقرار رکھنے پر باوقار ڈائنا ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔
ایشان کپور جو ویلنگٹن کالج(یوکے) ایک اسٹوڈنٹ کو سماجی کاروائی یاانسانی کوششوں پر مشتمل دی ڈائناایوارڈ کے لئے سب سے اونچا ایک نوجوان فرد کے طور پر تسلیم کیاگیاہے۔سری رام کرشنا آشرام نئی دہلی کے لئے ایشان کام کرتا ہے۔
انہوں نے ایک مقامی اسکول کے لئے معاشی پسماندہ لڑکیوں کے لئے یونیفارمس کی فراہمی کاکام کیاہے۔
ایشان نے اساتذہ او ر طلبہ کے لئے 100کے قریب لیاب ٹاپ اکٹھا کرنے اور پرجوش مہم کو روبعمل لانے کے لئے 5000پاونڈس کا فنڈ جمع کیاتھا‘ اسی کے ساتھ قومی لاک ڈاؤن کے دوران تربیت حاصل کرنے کے لئے درکار ان لائن رابطہ کو بھی یقینی بنایاہے۔
ویلس کی شہزادی ڈائنا کی یاد میں دی ڈائناایوارڈ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔
اسی نام سے چیاریٹی نکالی جارہی ہے اور اس کو ان کے دونوں بیٹوں‘ دی ڈیوک آف کامبرج اور ڈیوک آف سیوسیکس کی حمایت حاصل کی۔
بہت ساری رکاوٹوں کے باوجود ان کی جستجو اور حوصلہ کی وجہہ سے نوجوان اپنی تعلیم سے برقرار رکھ سکے۔ ایشان ان کی کمیونٹی میں ایک شاندار مثال بنے ہیں۔
دی ڈائنا ایوارڈ کے سی ای او تیسی اوجو نے کہاکہ ”یوکے اوردنیا بھر سے نئے ڈائنا ایوارڈ حاصل کرنیوالے تمام کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں جنھوں نے اپنی نسل میں تبدیلی لانے کاکام کیاہے۔
ہم جانتے ہیں اس طرح کا حصول ایک اعزاز ہے تاکہ دوسرے نوجوان متاثر ہوکر اپنی کمیونٹی میں سرگرم ہوجائیں اور بطور سرگرم شہری اپنے سفر کی شروعات کریں۔
پچھلے 20سالوں سے دی ڈائنا ایوارڈ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پیش کیاجارہا ہے کہ تاکہ کمیونٹیوں او ردیگر کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے“۔