دہلی ہائیکورٹ میں چدمبرم کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد

   

نئی دہلی ۔ 20 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ سے بڑا دھچکا لگا جب عدالت نے آئی این ایکس معاملے میں ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔ عدالت نے چدمبرم کو اس معاملے میں گذشتہ سال 25 جولائی کو گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری راحت دی تھی۔ عدالت نے اس میں کئی مرتبہ توسیع بھی کی تھی۔ چدمبرم ساڑھے تین ہزار کروڑ روپے کے ایرسیل میکسس سودے اور آئی این ایس میڈیا کے تین سو پانچ کروڑ روپے سے متعلق معاملات میں مختلف تفتیشی ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔ یہ سودے اس وقت کے ہیں جب وہ یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ تھے ۔اور غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کے تحت ان سودوں کی منظوری دی تھی۔