دیشا انکاؤنٹر کیس: تحقیقاتی کمیشن کے دورہ کے موقع پر احتجاج

   

حیدرآباد۔/5 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) دیشا انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات کررہے انکوائری کمیشن نے آج انکاؤنٹر کے مقام واقع چٹان پلی شاد نگر کا معائنہ کیا۔ 6 ڈسمبر 2019 کو ہوئے انکاؤنٹر میں 4 مبینہ خاطیوں کا سائبرآباد پولیس نے انکاؤنٹر کردیا تھا جس پر مہلوکین کے ورثاء نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ جج جسٹس وی ایس سرپورکر کی زیر نگرانی سرپورکر کمیشن کا قیام عمل میں لایا تھا اور تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ آج انکاؤنٹر کے مقام جو شہر حیدرآباد سے 50 کیلو میٹر دور چٹان پلی شاد نگر میں واقع ہے کا جسٹس وی ایس سرپورکر ( کمیشن کے چیرمین ) اور دیگر ارکان جسٹس ریکھا پی سوندور بلڈوٹا اور ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار بی آر کارتکیان نے معائنہ کیا۔ تفصیلی معائنہ کے بعد کمیشن کے ارکان نے انکاؤنٹر کے مقام سے واقفیت حاصل کی لیکن بعض مقامی افراد نے کمیشن کی تحقیقات اور وہاں کے معائنہ پر اعتراض کرتے ہوئے احتجاج کیا اور انکاؤنٹر میں ہلاک خاطیوں کی موت کو درست قرار دیا۔ احتجاجیوں نے سرپورکر کمیشن گو بیاک کے نعرے لگائے اور راستہ روکو احتجاج کرنے پر پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کیا۔ واضح رہے کہ کمیشن کے ارکان کو سپریم کورٹ کی جانب سے سی آر پی ایف کی سخت ترین سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔ ب