دیشا عصمت ریزی و قتل کیس ، فوری سماعت کی درخواست

   

نئی دہلی ۔16ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں ویٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے چار ملزمین کی انکاؤنٹر میںہلاکتوں کے مقدمہ کی سپریم کورٹ میں فی الفور سماعت کیلئے ایک تازہ درخواست پیرکودائر کی گئی ۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی زیرقیادت ایک بنچ نے شہری حقوق کارکن سجایا کی نمائندگی کرتے ہوئے وکیل برندا گروور کی طر ف سے داخل کردہ درخواست کا نوٹ لیا ۔ سجایا نے تلنگانہ ہائیکورٹ میں دائرکردہ اپنی درخواست میں قبل ازیں کہا تھا کہ ملزمین کی ہلاکتوں کی فی الفور تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ۔ تلنگانہ ہائیکورٹ نے ازخود نوٹ لیتے ہوئے احکام جاری کیا تھا ۔