دیوار منہدم ہونے سے جی ایچ ایم سی کا ملازم فوت

   

حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) دیوار منہدم ہونے کے نتیجہ میں جی ایچ ایم سی کا ایک ملازم فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہاشم نگر لنگر حوض میں جمعہ کی صبح مکان کی دیوار کے انہدام کا کام جاری تھا اور وہاں پر دو جی ایچ ایم سی ملازمین کام کررہے تھے۔ اچانک دیوار منہدم ہوجانے کے نتیجہ میں دو ملازمین اور مقامی مجلسی کارکن زخمی ہوگئے جس کے نتیجہ میں انہیں مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ دوران علاج 50 سالہ جی کامراج جو جی ایچ ایم سی کا مزدور ہے فوت ہوگیا جبکہ 47 سالہ اپرنا اور محمود پاشاہ اس حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ پولیس لنگر حوض نے اس سلسلہ میں مکان مالک محمد افتخار علی کے خلاف لاپرواہی برتنے کے نتیجہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 304(A) کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ب