دیوار پھلانگنے کے دوران زخمی پولیس ملازم کی موت

   

حیدرآباد۔دیوار پھلانگنے کے دوران زخمی پولیس ملازم فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 42 سالہ وجے کمار جو پولیس کانسٹبل بتایا گیا ہے شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ وجئے کمار سر پر زخم لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ وجئے کمار چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹبل ہے۔ تاہم اس کانسٹبل کے دیوار پھلانگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔