دیوالیہ جیٹ ایرویز کیلئے 1500کروڑ کے فنڈ کی اپیل

   

ممبئی ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جیٹ ایرویز کے پائیلٹوں کی تنظیم نیشنل ایوئٹر گلڈ نے گزشتہ دوشنبہ کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) سے درخواست کی ہے کہ وہ 15 سو کروڑ روپئے جاری کرے جنہیں جیٹ ایرویز کو قرضہ جات کی ترتیب نو کے منصوبے کے تحت جاری کرنے کی تجویز تھی ۔ فی الحال یہ ایرلائن صرف 6 ۔ 7 مسافر بردار طیارے ہی استعمال کررہی ہے ۔ اس جہازوں کا بیڑہ جہازوں کو مستعار لینے کے معاوضے کی عدم ادائیگی کے سبب غیر کارکرد ہے ۔ جیٹ ایرویز کو نقدی کی شدید ضرورت کا سامنا ہے ۔ نیشنل ایرویٹر گلڈ کے صدر آدم ویلایانی نے کہا کہ ہم ایس بی آئی سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ وہ 15 سو کروڑ روپیوں کا فنڈ جاری کردے تاکہ جیٹ ایرویز کو اپنی پروازیں شروع کرنے میں مدد مل سکے ۔ آدم پیر کے دن سرویاسٹر میں واقع جیٹ ایرویز کے صدر دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس ایرلائن کے پائیلٹ اور سینئر عملے کو آخری بار دسمبر 2018 میں تنخواہیں دی گئی تھیں ۔ انہوں نے وزیراعظم سے بھی درخواست کی کہ وہ 20 ہزار لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچائیں رکھیں ۔۔