واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ اور خاتون اول میلینا ٹرمپ نے ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق دیوالی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وائٹ ہاوز کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہاگیاہے کہ ”اس ہفتہ دیوالی منانے والوں کو میں اور خاتون اول دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس روشنی کے تہوار کے دوران دوستوں‘ پڑوسیوں اور چاہنے والے ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں تاکہ برائی پر اچھائی‘ اندھیرے پر روشنی کی فاتح کو یا د کیاجاسکے۔
چونکہ گھروں‘ کام کے مقامات پر‘ کمیونٹیوں میں اور منادر میں چراغ رکھے جاتے ہیں تو ہمیں اس کی روشنی روایت اور عقیدت کی امیداور یاد دلاتی ہے“
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 14, 2020
ٹرمپ نے کہاکہ ”امریکہ عقیدہ پر گہرائی سے بھروسہ رہنے والی قوم ہے اور مجھے فخر ہے میرے انتظامیہ نے ان کی سونچ کے مطابق رہنے او رعبادت کرنے کے تمام امریکیوں کے ائینی حقوق کی مدافعت کی ہے۔
جہاں کہیں بھی امریکی دیوالی منانے کے لئے چراغ جلاتے ہیں ہماری قوم لوگوں کی مذہبی آزادی کی طرح چمکتی ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”اس سال ہمیں خاص طور پر ہمارے فیملی اورفرینڈس کا احترام اور شکر گذار ہونے کی یاد آتی ہے۔
خاتون اول اورمیں امریکہ میں رہنے والے لاکھوں لوگوں اور دنیابھر میں دیوالی منانے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں“