دیورکدرہ میں ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ

   

دیورکدرہ ۔ دیورکنڈہ حلقہ کے رکن اسمبلی آلہ وینکٹیشور ریڈی نے ایک اجلاس میں کہا کہ دیورکدرہ حلقہ مرکز میں مستقر پر کوئی بھی ایک ڈگری کالج نہیں ہے۔ ہزاروں طلبہ کا تعلیم کے حصول کے لئے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور یہاں سے دور محبوب نگر ضلع سنٹر یا پھر ونپرتی ضلع سنٹر جانا پڑتا ہے۔ میں اس تعلق سے پچھلے تین برسوں سے حکومت کے علم میں لاچکا ہوں۔ یہ خاص طور پر لڑکیوں کے لئے بہت مشکل مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ اس طرح جونیر کالج یا چنہ چنتا کنٹہ منڈل میں مرکز نہیں اس طرح وہاں پر کالج کی منظوری کے لئے یادداشت چیف منسٹر کے حوالہ کی گئی ہے۔ دیورکنڈہ حلقہ مستقر پر ڈگری کالج قائم کرنا ضروری ہے۔ ایم ایل اے کے سوالات پر وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے جواب دیا کہ بہت جلد اس معاملہ میں کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھی اڈاکل منڈل میں ڈگری کالج کے لئے اور کے جی بی وی اور اسے فوری طور پر منظور کرنے کا بھی وزیر موصوف نے بھرپور تیقن دیا ہے۔ اوٹکور مستقر پر گاندھی جینتی تقاریب منائی گئی۔ اس موقع پر وینکٹیش، روی اور کانگریس قائدین میں محمد حشمت، شبیر رامپور، جلال، ویشواناتھ کے علاوہ کانگریس کے کئی قائدین نے گاندھی جی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ گاندھی جی کی فوٹو رکھ کر پھول مالا چڑھا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔