دیویندر فڑنویس نے وزیراعظم مودی کا راون سے موازنہ کرنے پر کانگریس پر کیا جوابی حملہ

   

ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بدھ کے روز کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے وزیر اعظم نریندر مودی کا راون سے موازنہ کرنے پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، “کانگریس کے صدر نے مودی جی کو اپنے ہی الفاظ میں گالی دے کر ثابت کر دیا ہے کہ کانگریس نے ہار قبول کر لی ہے۔” انہیں ترقی کے مودی ماڈل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ اب وہ اس قسم کی زبان پر اتر آئی ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ یہ بڑی ستم ظریفی ہے کہ جنہوں نے بھگوان رام کے وجود سے انکار کیا اور سوال اٹھایا کہ کیا واقعی رام پیدا ہوئے تھے، ایسے لوگ انہیں راون کی مثال دے رہے ہیں۔