کلکتہ۔ریاستی اسمبلی انتخابات کے سامنے بنگالی اداکاردیپانکردے‘ بھارت کاؤل‘ اور لولی موترا کے علاوہ موسیقی کار شونا خان نے مغربی بنگال کے وزیر بارتیا باسوجمعہ کے روزترنمول بھون میں موجودگی کے پیش ترنمول کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
باسو نے کہاکہ ”مغربی بنگال بھر سے کئی نوجوان ٹی ایم سی میں شمولیت چاہا رہے ہیں۔ بعض آرٹسٹ جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے متعلق سونچ رہے ہیں وہ غلط کررہے ہیں۔
بی جے پی نے مغربی بنگال میں اپنے ہی مقام قائدین کی توہین کی ہے۔مقامی قائدین کو لوگوں کی شمولیت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
اس کے لئے دہلی سے قائدین چارٹرٹ فلائٹس کے ذریعہ آرہے ہیں“۔
کل سے نادیا سے شرو ع ہونے والی بی جے پی کی مقرر رتھ یاتر کے متعلق باسو نے کہاکہ ”چیتنایا مہاپربھو نے انسانیت اور محبت کو ترجیح دی ہے۔
وہ (بی جے پی) تقسیم اور نفرت پھیلا رہی ہے“۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا گورانگا جنم استھان اشرج نابدویب میں شرکت کریں گے او رریاست بھر کے لئے نادیا سے نکالی جانے والی ”پرورتن یاترا“کو جھنڈی دیکھائیں گے۔
مغربی بنگال میں 294اسمبلی حلقوں پر اسی سال انتخابات ہونے والے ہیں