دیپا داس منشی اور بی جے پی لیڈر پربھاکر کی نامپلی عدالت میں حاضری

   

پربھاکر کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ کی سماعت
حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی آج نامپلی کریمنل کورٹ میں حاضر ہوئیں جہاں انہوں نے بی جے پی لیڈر این وی ایس ایس پربھاکر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ انتخابات کے موقع پر پربھاکر نے دیپا داس منشی کے بارے میں بعض ریمارکس کئے تھے جس پر انہوں نے مقامی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔ تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائدین بھی دیپا داس منشی کے ساتھ عدالت پہنچے۔ دیپا داس منشی نے بی جے پی لیڈر کے خلاف ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ سماعت کے موقع پر سابق میں بی جے پی لیڈر پربھاکر مسلسل غیر حاضر رہے ججس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی تھی۔ بی جے پی لیڈر آج عدالت میں حاضر ہوئے۔ فاضل جج نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 5 ڈسمبر کو مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ این وی ایس ایس پربھاکر نے دیپا داس منشی پر بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے تھے۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں بھاری رقومات حاصل کرنے کا پربھاکر نے فروری 2024 میں الزام عائد کیا تھا۔ دیپا داس منشی نے 7 جون 2024 کو پربھاکر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے 10 کروڑ روپئے کے ہرجانہ کی درخواست کی۔ گذشتہ سماعت 25 اکٹوبر کو پربھاکر حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت نے آج حاضری کی ہدایت دی تھی۔1