دیہی ایکشن پلان کے کام ہمیشہ جاری رکھیں

   

ڈی پی او کا دورہ یلاریڈی اور عہدیداران سے خطاب
یلاریڈی /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کے مواضعات میں آغاز کئے گئے 30 روزہ ایکشن پلان کے تحت ترقیاتی کاموں کا ضلع پنچایت آفیسر ڈی پی او مسٹر نریش نے دورہ کرتے ہوئے مواضعات کے کاموں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے یلاریڈی کے ویلوئلا پیٹ ، وینکٹاپور مواضعات میں دورہ کرتے ہوئے کاموں کا معائنہ کیا ۔ ہر علاقہ میں صاف صفائی کے کاموں کاجائزہ لیا ۔ 30 روزہ ایکشن پلان کے تحت ہر دن کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ۔ ان کاموں کیلئے فنڈ پنچایتوں کے کھاتوں میں جمع کیا جائے گا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد شریمتی مادھوی زیڈ پی ٹی سی مسٹر اوشا گوڑ نائب صدر مسٹر نرملو ایم پی او مسٹر پرشکار موجود تھے ۔ عوام نے اس موقع پر حملہ میں سی سی روڈ اور عوام نے اس موقع پر محلہ میں سی سی روڈ اور ڈرین لائین ڈالنے کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں سرکاری اسکول کی تنقیح کرنے اساتذہ سے معلومات حاصل کیں ۔ اس موقع پر تحصیلدار سرینواس ایم پی ڈی او لکشمی ایم پی پی روی زیڈ پی ٹی سی راما دیوی نائب صدر نرسملو اے پی ایم راجندر سرپنچ بھوشنم نائب سرپنچ بھوپتی ریڈی اے پی او سرینواس اور دوسرے موجود تھے ۔