دیہی ترقی کیلئے منصوبہ بند اقدامات کی ہدایت

   

نظام آباد میں سرپنچوں کے تربیتی اجلاس سے کلکٹر رام موہن راؤ کا خطاب

نظام آباد :5؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نو منتخب سرپنچس دیہی ترقی کیلئے اقدامات کریں ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تیار کردہ پنچایت راج قواعد کے مطابق دیہاتوں کی ترقی کیلئے اقدامات کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹرمسٹر ایم رام موہن رائو نو منتخب سرپنچوں کو تیسرے مرحلہ کی تربیتی کلاسس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلع کلکٹر ایم رام موہن رائو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرپنچوں کو تربیتی کلاسس کا انعقاد عمل میں لارہی ہے اس سے استفادہ حاصل کریں ۔ سابق میں سرپنچوں کو کوئی تربیت نہ دینے کی وجہ سے دیہی ترقی کیلئے کوئی منصوبہ بند اقدامات نہیں کئے گئے تھے جس کی وجہ سے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سرپنچوں کو تربیت دیتے ہوئے دیہی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ خواتین کی تعداد 50 فیصد ہے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے سنہرے تلنگانہ کے قیام کیلئے لمباڑی تانڈوں کو گرام پنچایت میں تبدیل کیا گیا ہے نئے گرام پنچایت کے سرپنچ ترقی کی راہ پر چلانے کیلئے اقدامات کریں ۔ موجودہ وسائل کا استعمال کریں ۔ دیہات میں اہم کاموں کی نشاندہی کے ذریعہ اس کی انجام دہی کیلئے اقدامات کریں اور عوا م کے اشتراک کے ذریعہ ترقی کی راہ پر چلانے کی خاص طور سے صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کریں ۔ ڈمپنگ یارڈ کے قیام کیلئے اقدامات کریںاور کچرے کی نکاسی کیلئے اقدامات کریں ۔ دن کے اوقات میں اسٹریٹ لائٹ نہ جلائے سرپنچ ، وارڈ ممبر و دیگر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے اس حل کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ ہریتا ہرم کو آبادی کے تناسب کے مطابق ہر دیہات میں 40 ہزار پودوں کی شجرکاری اور اس کے تحفظ کیلئے اقدامات کریںتاکہ ماحولیات پر قابو پاسکے ۔ نئے قواعد کے مطابق کسی کو بھی جرمانہ عائد کرنے سے قبل قسطوں کی ادائیگی اور مکانوں کی تعمیر کیلئے اجازت کی منظوری کریں ۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے ک صورت میں اقدامات کریں اس موقع پرڈی پی او کرشنا مورتی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔