’دی گریٹ کھلی‘ دلیپ سنگھ رانا بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی: ‘دی گریٹ کھلی’ کے نام سے مشہورپہلوان دلیپ سنگھ رانا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ جمعرات کو یہاں رانا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور لوک سبھا رکن پارلیمان سنیتا دوگل کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہو کر خوش ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے کام سے متاثر ہیں۔ رانا نے کہا‘‘ میں ملک کی ترقی کے لیے بی جے پی کا حصہ بنا ۔ میں بی جے پی کی قومی پالیسی سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوا۔ شاید ہی کوئی ملک ایسا باقی ہے ، جہاں میں نے ‘ ریسلنگ’ نہ کی ہو۔ پیسے کمانے ہوتے تو امریکہ میں ہی رہتا لیکن میں ہندوستان آیا کیوںکہ ملک سے مجھے محبت ہے ۔