د2دن کے بخار کے بعد 2 ہفتوں کی جسمانی کمزوری ،عوام پریشان

   

حیدرآباد۔دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے عوام اس وقت وبائی بخار،متلی ،جسمانی کمزوری میں گرفتار ہیں کیونکہ ایک یا 2 دن کے بخار کیبعد انہیں ہفتہ اور 15 دنوں کیلئے متلی اور جسمانی کمزوری کی شکایت رہ رہی ہے۔اس وقت ساری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی طور پر کافی پریشان ہے تو دوسری جانب ریاست تلنگانہ کا دارالحکومت حیدرآباد اور اس کا جڑواں شہر سکندرآباد جس پریشانی کا سامنا کررہا ہے وہ ایک یا دو دن کے بخار کے بعد ہفتوں رہنے والی جسمانی کمزوری اور متلی کی شکایت ہے اور ان مسائل نے حیدرآبادیوں کے گھروں کے ماحول کو متفکر کردیا ہے۔متلی اور جسمانی کمزوری کی شکایت گھر کے چھوٹے بچوں سے لیکر بزرگوں تک کو ہے۔کورونا وائرس کے مسائل کی وجہ سے حیدرآبادیوں کو وبائی بخار سے کافی پریشان حالات میں دیکھا جارہا ہے حالانکہ ہر محلے کے ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر بخار اور کھانسی کو کورنا کے تناظر میں نہ دیکھیں جس سے کہ ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر صدام شیخ نے کہا اس وقت دونوں شہروں کے عوام کو جو مسئلہ درپیش ہے وہ وبائی بخار ہے جو ایک یا دو دن میں کم تو ہورہا ہے لیکن اس بخار کی وجہ جسمانی کمزوری اور زبان پر انفکشن کی ایک سفید تہہ جمع ہورہی ہے جس کی وجہ سے ذائقہ متاثر ہونے کے علاوہ متلی کی شکایت ہورہی ہے۔علاوہ ازیں سونگھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہورہی ہے اور لوگ بو اور مزا کا احساس نہ ہونے کی شکایت کررہے ہیں۔متلی کی وجہ سیکھانا کھانے کی عادات متاثر ہورہی ہیں جو کہ جسمانی کمزوری میں اضافہ کررہی ہیں۔ڈاکٹر صدام شیخ نے عوام کو سب سے پہلے مشورہ دیا ہے کہ وہ متلی کی شکایت کے دوران ادوایات کا استعمال کرنے کے علاوہ صبر کا مظاہرہ کریں اور جو غذا پسند ہو اس کا استعمال کریں صرف چند ایک غذاؤوں کا پرہیز کریں جس کی ڈاکٹر نے ہدایت دی ہو۔متلی وقت کے ساتھ ختم ہوجاتی ہے۔