ذہنی تناؤ دور کرنے شاپنگ کرتی ہوں : سوندرا راجنصدر جمہوریہ کیلئے ساڑی کا تحفہ

   

حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کہا کہ وہ جب کبھی ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں تو شاپنگ کو ترجیح دیتی ہیں اور وہ ملبوسات کی خریدی کرتی ہیں۔ گورنر نے سری نگر کالونی میں انڈین سلک گیلری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس نمائش میں موجود مختلف انواع کے ملبوسات کی ستائش کی اور 5 ہینڈلوم ویوورس کو تہنیت پیش کی۔ گورنر نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی اچھے لباس کی شوقین رہی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے کنیڈا روانگی کے موقع پر بھی انہوں نے ساڑی زیب تن کی تھی اور وہ ہندوستانی ملبوسات میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ گورنر نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی حیدرآباد آمد کے موقع پر انہیں بطور تحفہ پیش کرنے کیلئے دھرما ورم کی ہینڈلوم ساڑی خریدی۔ ر