ذہنی تناؤ کا شکار شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ذہنی تناؤ کا شکار ایک خانگی ملازم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ ایم وی سدھیر کمار ساکن لکشمی نگر ذہنی تناؤ کا شکار تھا چونکہ ایک سال قبل اس کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب مختلف وجوہات کے سبب فوت ہوگئے تھے ان حالات سے وہ پریشان تھا اور دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیکر خودکشی کرلیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔