ذہنی تناؤ کا شکار لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/6جنوری، ( سیاست نیوز) ذہنی تناؤ کے نتیجہ میں ایک لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس کے بموجب 20 سالہ ٹی لکشمی پریہ خانگی ملازم تھی اور گزشتہ ایک ہفتہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ پریہ نے اپنے مکان میں کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔پولیس ایل بی نگر نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔